Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بگ بیش لیگ فائنل کے بعد مزید چار کھلاڑی پاکستان سپر لیگ جوائن کریں گے۔ میلبرن میں کھیلے گئے فائنل میں میلبرن رینیگیڈز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 145 رنز اسکور کیے۔ ٹام کوپر نے 43 اور ڈینیئل کرسچن نے 38 رنز بنائے۔ جواب میں میلبرن اسٹارز کے مارکس اسٹوئنس اور بین ڈنک نے اپنی ٹیم کو 93 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
اس کے بعد وکٹوں کی لائن لگ گئی اور میلبرن اسٹارز کی ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 132 رنز ہی بنا سکی۔ بگ بیش لیگ کے اختتام کے بعد اب مزید تین کھلاڑی پی ایس ایل جوائن کریں گے۔
ڈوین براوو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسپنر سندیپ لمیچانے لاہور قلندرز جبکہ بین ڈنک کراچی کنگز کی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ میلبرن رینیگیڈز کے ڈینیئل کرسچن بھی ملتان سلطانز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔