Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کراچی کنگز کے کامیاب بلے باز بابر اعظم نے اپنے آئیڈیل بیٹسمین کا نام بتا دیا ہے۔ بابر اعظم کا ہمیشہ ویرات کوہلی سے موازنہ کیا جاتا ہے تاہم ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں بابر اعظم نے مسٹر 360 یعنی اے بی ڈویلیئرز کو اپنا آئیڈیل بیٹسمین قرار دیا۔ کراچی کنگز کے خلاف میچ کے بعد لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے اے بی ڈویلیئرز کی سالگرہ منائی گئی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔
اس موقع پر کراچی کنگز کے بابر اعظم نے بھی اے بی ڈویلیئرز کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ بابر اعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے بی ڈویلیئرز سے ملاقات کی خوشی کو بیان کرنا مشکل ہے۔ انھوں نے ڈویلیئرز کو بہترین بلے باز ہونے کے ساتھ ساتھ اچھا شوہر اور اچھا باپ بھی قرار دیا۔ بابر اعظم نے اے بی ڈویلئیرز کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔