Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں اب پی سی بی سری لنکا کو پاکستان لانے کی کوشش کر رہا ہے اور انتظامات کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔ مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان میں مکمل سیریز ممکن نہ ہوئی تو ایک یا دو ٹیسٹ میچ کرانے کی کوشش کریں گے کیونکہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی ضروری ہے۔
وسیم خان نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے سکیورٹی مینیجرز کو پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز ستمبر، اکتوبر میں یو اے ای میں شیڈول ہے، چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور میری کوشش ہو گی کہ آئی لینڈرز تمام میچز پاکستان میں آ کر کھیلیں۔
وسیم خان نے مزید کہا کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کا بحال ہونا ضروری ہے اور اگلے چار ماہ میں سری لنکا کے سکیورٹی تحفظات دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔