Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے بھارت کے بجائے انگلینڈ کو ورلڈکپ 2019 کے لیے فیورٹ قرار دے دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں سنیل گواسکر نے کہا کہ انگلینڈ نے ورلڈکپ 2015 کے بعد سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ورلڈکپ بھی ان کے ہوم گراؤنڈ پر ہے اس لیے ان کے ٹائٹل جیتنے کے امکانات زیادہ ہے۔
سنیل گواسکر نے انگلینڈ کے بعد بھارت کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی 2017 میں اچھا کھیل پیش کیا اور فائنل تک گئی۔
جب سنیل گواسکر سے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا سوال ہوا تو انھوں نے بھارت، انگلینڈ، پاکستان اور آسٹریلیا کو چنا۔ سنیل گواسکر نے کہا کہ ورلڈکپ میں پاکستان کی ٹیم ہمیشہ اچھی رہی ہے جبکہ اسٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کے آنے سے آسٹریلوی ٹیم بھی مضبوط ہو گی۔