Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ دو برسوں سے آسٹریلوی آل راؤنڈر ڈینیئل کرسچن دنیا بھر میں کھیلے جانے والی ٹی ٹوئنٹی لیگز کی مختلف ٹیموں کے لیے خوش بخت ثابت ہو رہے ہیں اور وہ جہاں جا رہے ہیں اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا رہے ہیں۔ 2017 میں ڈینیئل کرسچن نے انگلینڈ میں ناٹنگھم شائر کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کا ٹائٹل جتوایا۔ اسی سال وہ سی پی ایل میں ٹرنباگو نائٹ رائڈرز میں شامل ہوئے اور ان کی ٹیم ٹائٹل جیت گئی۔ 2018 میں جوزی اسٹارز نے مزانسی سپر لیگ کا ٹائٹل جیتا تو اس ٹیم میں بھی ڈینیئل کرسچن موجود تھے۔
اب انھوں نے اپنی ٹیم میلبرن رینیگیڈز کو شاندار آل راؤنڈر پرفارمنس کے ذریعے بگ بیش لیگ کا ٹائٹل بھی جتوا دیا ہے۔ ڈینیئل کرسچن نے 30 گیندوں پر 38 رنز بنائے اور بولنگ میں دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ڈینیئل کرسچن پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں اور وہ اگلے میچ سے پہلے ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ ملتان سلطانز کیلئے خوش قسمت ثابت ہوتے ہیں یا نہیں۔