Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے پاکستان میں کرکٹ اور مضبوط پاکستان ٹیم کو کرکٹ کی دنیا کے لیے اہم قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں گریم اسمتھ نے کہا کہ بہت خوش ہوں کہ اے بی ڈویلیئرز پاکستان جا کر کھیل رہے ہیں کیونکہ اس سے دیگر ٹیموں اور بڑے کھلاڑیوں کو پاکستان میں جا کر کھیلنے کا حوصلہ ملے گا۔
گریم اسمتھ نے کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کی ٹیم میں بھی جنوبی افریقی کرکٹرز شامل تھے۔ انھوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں پاکستان کو شکست ضرور ہوئی مگر پاکستان ٹیم جذبے سے بھری نظر آئی اور ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھرپور فائٹ کی۔ گریم اسمتھ نے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کا مستقبل قرار دیا۔