Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل فور میں عمر اکمل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ عمر اکمل دو میچوں میں اب تک 119 رنز بنا چکے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں ان کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ عمر اکمل اگر اسی طرح رنز اسکور کرتے رہے تو انہیں ورلڈکپ کے لیے انگلینڈ ضرور لے جایا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ جس طرح عمر اکمل کھیل رہے ہیں اگر اسی طرح کارکردگی دکھاتے رہے اور مکمل فٹ بھی ہوئے جو کہ وہ نظر بھی آ رہے ہیں تو سلیکشن کمیٹی پر بہت دباؤ پڑ جائے گا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف 44 رنز بنانے کے بعد عمر اکمل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھی یہی کہا تھا کہ میں نے اپنی فٹنس پر بہت کام کیا ہے اور کوشش جاری ہے کہ پی ایس ایل میں پرفارم کر کے ورلڈکپ کے لیے ٹیم میں جگہ بناؤں۔