Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کراچی کنگز کے ایمرجنگ کھلاڑی 19 سالہ عمر خان نے پی ایس ایل کے آغاز میں ہی شاندار کارکردگی کے ذریعے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ اپنے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے عمر خان نے بتایا کہ انھوں نے آٹھ، نو سال کی عمر میں پانچویں جماعت سے کرکٹ شروع کی اور ابتدائی کرکٹ فاٹا میں ہی کھیلی۔ عمر خان نے اپنی مشکلات بتاتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کا سفر آسان نہیں تھا، ان کے والد کی پنکچر کی دکان ہے اور وہ بہت محنت کرتے ہیں۔
عمر خان نے سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ کو اپنا آئیڈیل بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں دیکھ کر ہی بولنگ شروع کی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ فرسٹ کلاس ڈیبیو میں سات وکٹیں حاصل کی تھیں جس کے بعد کبیر خان نے انھیں دیکھا اور ان کا کراچی کنگز میں شامل ہونے کا سفر آسان ہو گیا۔ عمر خان نے کہا کہ کراچی کنگز کے لیے کھیلتے ہوئے لاہور کے بڑے بیٹسمینوں کو بولنگ کرانا بہت اچھا لگا اور مینجمنٹ نے بہت اعتماد دیا تھا جس کا فائدہ ہوا۔