Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں سہیل تنویر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ سہیل تنویر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پی ایس ایل میں اب تک کی اپنی بہترین بولنگ کی تھی۔ انہوں نے 21 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ تجربہ کار آل راؤنڈر سہیل تنویر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ قومی ٹیم میں واپسی کیلئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک امید نہیں چھوڑی ہے، قومی ٹیم میں واپسی کے لیے ابھی بھی محنت کر رہا ہوں اور جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا۔ 34 سالہ آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ بڑھتی عمر محض نمبر ہے اگر کوئی کھلاڑی میدان میں پرفارم کر رہا ہے تو عمر کوئی معنی نہیں رکھتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا حصہ بننا ہدف ہے۔