Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان ماضی میں ٹیم کا مستقل حصہ رہنے میں ناکام رہے ہیں۔ کبھی فٹنس مسائل ان کے ٹیم میں شامل ہونے کیلئے رکاوٹ بنے اور کبھی اچھی کارکردگی دکھانے کے باوجود سیلکٹرز نے انھیں نظر انداز کر دیا۔ تاہم فاسٹ بولر جنید خان نے ماضی کو بھلا کر مستقبل میں پاکستان ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کی ٹھان لی ہے۔
جنید خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف جب ون ڈے اسکواڈ کا اعلان ہونے والا تھا تو مجھے پورا یقین تھا کہ میرا نام ٹیم میں شامل ہو گا مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا۔
انھوں نے کہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا وہ سب بھلا کر اب اپنی فٹنس اور فارم پر کام کر رہا ہوں جو کہ میری کارکردگی میں نظر بھی آ رہا ہے۔ جنید خان کا مزید کہنا تھا مجھے یقین ہے کہ میں انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈکپ کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔