Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویرات کوہلی ہر گزرتے سال کے ساتھ کرکٹ کے ریکارڈز پر قبضہ کر رہے ہیں اور 2019 میں مزید تین ریکارڈز ان کے ریڈار پر ہیں۔ ویرات کوہلی کو انٹرنیشنل کرکٹ میں تیزترین 20 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 687 رنز کی ضرورت ہے۔ برائن لارا اور سچن ٹنڈولکر نے 453 اننگز میں 20 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ ویرات کوہلی کے پاس اس ریکارڈ کو توڑنے کے لیے اب بھی 47 اننگز باقی ہیں۔
ویرات کوہلی بحیثیت ٹیسٹ کپتان 26 کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں اور اب انھیں بھارت کا سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان بننے کے لیے صرف دو ٹیسٹ میچوں میں فتح کی ضرورت ہے۔
اس وقت مہندر سنگھ دھونی بھارت کو 27 ٹیسٹ میچز جتوا کر سب سے کامیاب ترین کپتان ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں بحیثیت کپتان سب سے زیادہ 22 سنچریاں بنانے کا اعزاز رکی پونٹنگ کے پاس ہے۔ ویرات کوہلی اس سال چھ سنچریاں بنا کر رکی پونٹنگ سے یہ اعزاز بھی چھین سکتے ہیں۔