Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق کپتان وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ روز بروز ترقی کر رہی ہے اور 3 سال پہلے جب پی ایس ایل کی شروعات ہوئی تھی تو کسی نے سوچا بھی نہیں ہو گا کہ اتنے کم عرصے میں یہ ایک برانڈ بن جائے گا اور دنیا کی بہترین لیگوں میں پی ایس ایل کا شمار ہو گا۔
وقار یونس نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی وجہ سے مختصر فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہت شاندار رہی ہے اور پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی اس وقت نمبرون ٹیم ہے جبکہ گزشتہ تین برسوں میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی میں بہت ریکارڈز بھی بنائے۔
وقار یونس کا ماننا ہے کہ پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل اور بگ بیش لیگ کے بعد دنیا کی تیسری بڑی لیگ ہے تاہم اگر مستقبل میں لیگ مکمل طور پر پاکستان میں ہوئی تو دنیا کی سب سے بڑی لیگ بھی بن سکتی ہے۔