Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کی جانب سے کھیل کو سیاست میں گھسیٹنا کوئی نئی بات نہیں اور پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے ایک مرتبہ پھر سیاست کا رخ کھیل کی جانب موڑ دیا۔ ایک برطانوی نیوز ایجنسی نے جب اس حوالے سے بھارتی شہریوں سے سوال کیے تو انتہا پسند بھارتی شہریوں نے ورلڈکپ میں پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
بھارتیوں نے تو یہ تک کہہ ڈالا کہ بھارتی بورڈ کو آئی سی سی پر دباؤ ڈال کر پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر کر دینا چاہیے۔
اس حوالے سے بھارتی سیاستدان اور آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں تاہم ورلڈکپ میں کھیلنے یا نہ کھیلنے کا سوال قبل ازوقت ہے۔ اس سے قبل حکومتی دباؤ پر بھارتی کمپنی نے پی ایس ایل کی پروڈکشن جاری رکھنے سے انکار کر دیا تھا۔