Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم آج جس مقام پر ہے اسے یہاں تک لانے میں ثناء میر کا اہم کردار ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان ثناء میر نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو آگے لے جانے کا حل بتا دیا۔ ثناء میر کا کہنا تھا کہ اگر کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات دی جائیں تو مستقبل میں ویمنز کرکٹ ٹیم لازمی ترقی کر سکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں حالات تبدیل ہوئے ہیں اور اب والدین اپنی بیٹیوں کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے رہے ہیں۔ اس موقع پر ثناء میر نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز 1-2 سے جیتنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیا اور نمبرون بولر بننے پر اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔