Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

18 فروری 2014 کو نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کوم نے پانچ سال قبل اپنے ٹیسٹ کریئر میں پہلی ٹرپل سنچری بھارت کے خلاف اسکور کی تھی اور نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ انہوں نے ویلنگٹن کے مقام پر دوسری اننگز میں 302 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی مگر یہ ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا۔
برینڈن میک کولم اس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کیویز نے 0-1 سے اپنے نام کی تھی۔ برینڈن میک کولم نے 101 ٹیسٹ میچوں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 6,453 رنز بنائے تھے۔ میک کولم نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 260 ون ڈے اور 71 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے۔