Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

International Cricket Council (ICC)

پاکستان اور ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز ختم ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز کی نئی ون ڈے رینکنگز جاری کر دی ہیں۔ ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے دو درجہ ترقی کر کے آٹھویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے جبکہ نئی رینکنگز میں پاکستان ویمنز ٹیم کی پلیئرز کی رینکنگ بھی بہتر ہوئی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 148 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کرنے والی سدرہ امین نے 36 درجے ترقی کے بعد 57ویں پوزیشن پر آ گئی ہیں۔
ندا ڈار 13 درجے ترقی کے بعد 55ویں اور جویریہ خان ایک درجے ترقی کے بعد 23نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ بولنگ رینکنگز میں پاکستان کی ناشرا سندھو سات درجے ترقی کے بعد 28ویں جبکہ ڈیانا بیگ پانچ درجے ترقی کے بعد اب 51ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیم رینکنگز میں آسٹریلیا پہلے، انگلینڈ دوسرے اور بھارتی ویمنز ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔