Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم دو مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ کر شکست سے دوچار ہو چکی ہے اور ابھی تک پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل نہ جیت سکی۔ اس کے باوجود لیگ میں کامیاب ترین کپتانوں کی بات کی جائے تو سرفراز احمد سب سے کامیاب کپتان نظر آ رہے ہیں۔ سرفراز احمد اب تک پی ایس ایل کے 33 میچز میں قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں اور انھوں نے اپنی ٹیم کو 19 میچز جتوائے جبکہ 13 میں شکست ہوئی اور ایک میچ غیرنتیجہ رہا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان سابق کپتان مصباح الحق 26 میچز میں 15 فتوحات اور 10 شکستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ 2017 میں پشاور زلمی کو ٹائٹل جتوانے والے ڈیرن سیمی نے 24 میچز میں ٹیم کی قیادت سنبھالی جس میں سے 13 میں کامیابی اور 10 میں ان کی ٹیم کو شکست ہوئی۔ وہ پی ایس ایل کے تیسرے کامیاب کپتان رہے ہیں۔