Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی سی سی کیجانب سے ایکشن کلیئر ہونے کے بعد اکیلا دننجایا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 3 مارچ سے شروع ہو گی۔ دنیش چندی مل کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا تھا اور اب انھیں ون ڈے اسکواڈ میں بھی جگہ نہیں دی گئی۔
اوپل تھرنگا اور انجیلو پریرا کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ اسیلا گورارتنے، دسون شناکا اور سیکوجے پراسانا کو بھی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ ٹیم میں کپتان لیستھ ملنگا، اوشکا فرننڈو، اوپل تھرنگا، نیروشان ڈک ویلا، کوسال پریرا، کوسال مینڈس، دننجایا ڈی سلوا، انجیلو پریرا، اوشاڈا فرننڈو، کمنڈو مینڈس، پریامال پریرا، اسورو اوڈانا، وشوا فرننڈو، کسون رجھیتا اور لکشمن سنداکن شامل ہیں۔