Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

غیرملکی کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ میں بولنگ کے معیار کو دنیا کی تمام لیگز سے بہترین قرار دے دیا ہے۔ پی سی بی کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ انھوں نے بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں سے بات کی تو انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں تمام ٹیموں کا بولنگ یونٹ بہت زبردست ہے۔
پی ایس ایل کی تعریف کرتے ہوئے غیرملکی کھلاڑیوں نے آفریدی سے کہا کہ اس میں ہر چیز کا اچھی طرح انتظام ہوتا ہے اور معاوضہ بھی وقت پر ملتا ہے جس کی وجہ سے یہ لیگ سب سے اچھی ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا پاکستان سپر لیگ سے بھرپور ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے اور اس سے پاکستان ٹیم کے لیے کھلاڑی تیار ہو رہے ہیں جو اس کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے تاہم ہمیں اسے ابھی مزید کامیاب بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اتنی کرکٹ کھیلنے کے بعد بھی ہر سال پی ایس ایل کا شدت سے انتظار کرتے ہیں۔