Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لاہور قلندرز نے انجری کے باعث پی ایس ایل فور سے آؤٹ ہونے والے محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا۔ لاہور قلندرز نے سلمان بٹ کو سلور کیٹگری سے اسکواڈ میں متخب کیا ہے۔ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں محمد حفیظ کے ہاتھ پر گیند لگنے سے انگوٹھے میں فریکچر ہو گیا تھا۔
محمد حفیظ کو لاہور قلندرز کے اسکواڈ سے ریلیز کر کے ان کی جگہ اے بی ڈویلیئرز کو کپتانی سونپی گئی ہے۔ سلمان بٹ گزشتہ پی ایس ایل ایڈیشنز کے ڈرافٹ میں شامل تھے تاہم انھیں کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا اور اب وہ پہلی مرتبہ پی ایس ایل کھیلتے نظر آئیں گے۔ سلمان بٹ ان دنوں ایک نجی ٹی وی چینل پر تبصروں میں مصروف تھے۔