Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Pakistan Super League (PSL) 2019

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لیے ایمرجنگ کیٹگری میں شامل کرکٹرز نے پھر پی ایس ایل کو پاکستان کے مختصر طرز کی کرکٹ کے لیے بہترین ٹورنامنٹ ثابت کر دیا ہے۔ لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام سے منظرعام پر آنے والے حارث رؤف نے کراچی کنگز کے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ حارث رؤف اب تک 3 میچز میں 5 وکٹیں حاصل کر کے چوتھے کامیاب بولر ہیں۔
کراچی کنگز میں شامل 19 سالہ لیفٹ آرم اسپنر عمر خان بھی پہلی مرتبہ پی ایس ایل کھیل رہے ہیں۔ عمر خان نے اے بی ڈویلیئرز جیسے بیٹسمین کو پریشان کر کے آؤٹ کیا۔ وہ 2 میچز میں 3 وکٹیں حاصل کر چکے جبکہ ان کا اکانومی ریٹ صرف 5.66 ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے سلور کیٹگری میں منتخب ہونے والے وقاص مقصود نے بھی اب تک رواں سیزن میں اچھی بولنگ کر کے سب کی توجہ حاصل کی۔