Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آل راؤنڈر فہیم اشرف نے پی ایس ایل کو ورلڈکپ کی تیاری کے لیے بہترین موقع قرار دے دیا۔ فہیم اشرف نے کہا ہے کہ فخر زمان اور بابر اعظم پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع مل رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں خود بھی ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں اور سلیکٹرز نے اعتماد کیا تو بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔
فہیم اشرف نے مزید کہا کہ بیشتر ساتھی کرکٹرز کی طرح میرا بھی جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز میں کھیلنے کا پہلا تجربہ تھا، توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کر پایا لیکن سخت محنت کی اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا جس کا صلہ بھی ملنا شروع ہو گیا اور پی ایس ایل کے آغاز میں اچھی فارم کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوا۔