Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے تین میچز کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری تزئین و آرائش کا کام یکم مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا۔ قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فور کے تین میچز کھیلے جائیں گے اور شائقین کو یہاں لگنے والے چوکے چھکوں کا بےچینی سے انتظار ہے۔ ان میچز کے لیے پچز بھی بیٹنگ فرینڈلی ہونے کے ساتھ آؤٹ فیلڈ بھی تیز ہو گی۔
آؤٹ فیلڈ کو تیز رکھنے کے لیے اسٹیڈیم کی گھاس پر زیادہ محنت کی جا رہی ہے۔ اسٹیڈیم کی صفائی پر بھی خاص توجہ ہے اس کے علاوہ تمام انکلوژرز کی نشستوں کو بھی چمکا دیا گیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے تین میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے۔ انتظامیہ پرعزم ہے کہ یکم مارچ تک تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو جائے گا۔