Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے سابق کرکٹرز پر بھی وزیراعظم نریندر مودی کا انتہا پسندانہ رنگ چڑھ گیا۔ ہربھجن سنگھ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا۔ ایک بھارتی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں پاکستان سے نہیں کھیلنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ لیگ میچ چھوڑ دینا چاہیے اور اگر سیمی فائنل یا فائنل میں پاکستان سے سامنا ہوا تو حکومت کی ہدایت پر عمل کرنا چاہیے۔
ہربھجن سنگھ نے مزید کہا کہ ورلڈکپ میں بہت وقت باقی ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ اس وقت کیا حالات ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ کرکٹ اور ہاکی بعد میں آتے ہیں ہمیں پہلے ملک کی بات کرنی چاہیے۔ سابق بھارتی کرکٹر نے مزید کہا کہ پاکستان سے کھیلوں کی سطح پر ہر دروزاہ بند ہونا چاہیے۔ پاکستان اور بھارت ورلڈکپ میں 16 جون کو مانچسٹر میں ٹکرائیں گے۔