Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں پرفارمنس دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے حسن علی کو وہ دن آج بھی یاد ہے۔ حسن علی نے پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں پشاور زلمی کی جانب سے ہی ڈیبیو کیا تھا۔ حسن علی نے بتایا کہ پی ایس ایل 2016 کا ڈرافٹ وہ اپنے بھائی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ رہے تھے اور مجھے سب سے آخر میں منتخب کیا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ جب ڈرافٹ میں میرا نام پکارا گیا تھا تو میں نے اپنے بھائی کو گلے لگایا اور ہماری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔ فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ اسی ایونٹ میں پرفارم کر کے پاکستان ٹیم میں شامل ہونے والا پہلا کھلاڑی تھا اور پی ایس ایل کی پہلی پراڈکٹ پکارے جانے پر بڑا فخر محسوس کرتا ہوں۔
حسن علی نے کہا کہ تین سال قبل پی ایس ایل کے پہلے سیزن کا میچ کھیلنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کے لیے آیا تو خوفزدہ اور نروس تھا، اس کے بعد کامیابیوں کا سفر شروع ہوا، عزت بھی ملی اور شہرت بھی اور آج قومی ٹیم کا اہم رکن ہوں۔