Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کامیابی سے متحدہ عرب امارات میں جاری ہے اور ٹیمیں اپنے میچز میں فتح حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں تاہم پشاور زلمی کی ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ ٹیم کے ہیڈکوچ محمد اکرم کے مطابق صہیب مقصود کی چھوٹی انگلی میں فریکچر ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم پریکٹس سیشن میں ان کی انجری کا جائزہ لیں گے اور پھر کوئی فیصلہ کریں گے۔ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ میں اب تک اپنے 2 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اسے ایک میں کامیابی اور ایک میں ناکامی ہوئی تھی۔