Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

2006 میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بیٹنگ میں ناکامی کے باعث صرف 109 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 19ویں اوور میں صرف 71 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انور علی نے 5 اور اختر ایوب نے تین وکٹیں لیں۔ اس وقت سرفراز احمد انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے۔
اب 13 سال بعد پھر سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کمان سنبھالی ہوئی ہے اور ورلڈکپ شروع ہونے میں سو دن باقی ہیں۔ 2006 میں تو سرفراز ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو گئے تھے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار وہ کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔ سرفراز احمد نے ٹویٹر پر یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ وقت بہت جلدی گزر گیا اور یہ میری زندگی کا ایک بہترین دن تھا۔