Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے میں اب صرف سو دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔ کرکٹ ورلڈکپ کا سو روزہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا۔ رواں سال ورلڈکپ انگلینڈ میں شیڈول ہے جبکہ اس کے سو روزہ کاؤنٹ ڈاؤن کے موقع پر لندن کے ٹریفلگر اسکوائر پر ورلڈکپ ٹرافی کی کاپی عوام کے سامنے پیش کی گئی۔ میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر دس ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔
ایونٹ کا پہلا میچ تیس مئی کو میزبان ٹیم انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو کرے گا۔ پاکستان اور بھارت کا میچ 16 جون کو شیڈول ہے۔ ورلڈکپ میں آسٹریلیا اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 14 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔