Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں زیادہ اسٹرائیک ریٹ کے لحاظ سے سب سے خطرناک بیٹسمینوں کی بات کریں تو اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی سب سے اوپر نظر آتے ہیں۔ لیوک رونکی پاکستان سپر لیگ کی 14 اننگز میں 176.89 کے زبردست اسٹرائیک ریٹ سے 513 رنز بنا چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر شاہد خان آفریدی براجمان ہیں جنہوں نے پی ایس ایل کی 23 اننگز میں 167 کے اسٹرائیک ریٹ سے 341 رنز اسکور کیے ہیں۔
سنیل نرائن کا 164.61 اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ تیسرا نمبر ہے جن کے 15 اننگز میں 214 رنز ہیں۔ ہارڈ ہٹر کیرون پولارڈ کا پی ایس ایل کے بہترین اسٹرائیکرز میں چوتھا نمبر ہے۔ انہوں نے 19 اننگز میں 159.57 کے اسٹرائیک ریٹ سے 375 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا پانچواں نمبر ہے جنہوں نے 26 اننگز میں 419 رنز 154 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے ہیں۔