Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو جوشیلے نوجوانوں کا کھیل کہا جاتا ہے مگر نوجوان ہونے کے ساتھ ٹیم میں تجربے کار کھلاڑیوں کا ہونا بھی ضروری ہے اور اس کا اندازہ دلچسپ اعدادوشمار سے لگایا جا سکتا ہے۔ گزشتہ سال دنیا بھر میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی لیگز کے فائنل کے مین آف دی میچ رہنے والے کھلاڑی تیس سال یا اس سے زائد عمر کے تھے۔
حال ہی میں ختم ہونے والی آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے فائنل میں مین آف دی میچ 35 سالہ ڈینیئل کرسچن رہے۔ بی پی ایل میں 30 سالہ تمیم اقبال نے فائنل میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا۔
کیریبین پریمیر لیگ کے فائنل میں 31 سالہ کولن منرو نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ گزشتہ آئی پی ایل میں 37 سالہ شین واٹسن نے اپنی ٹیم کو فائنل جتوایا اور مین آف دی میچ رہے۔ پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے 37 سالہ لیوک رونکی نے شاندار نصف سنچری بنا کر اسلام آباد کو دوسرا ٹائٹل جتوایا اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی پایا۔