Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیل کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ لینے والے آل راؤنڈر شین واٹسن نے ملتان سلطانز کے خلاف بھی شاندار جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ شین واٹسن نے 152.50 کے اسٹرائیک ریٹ سے 40 گیندوں پر 61 رنز بنائے جس میں ان کے 11 چوکے شامل تھے۔
اپنی اس عمدہ اننگز کی بدولت آل راؤنڈر شین واٹسن پی ایس ایل سیزن فور میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھی بن گئے۔ انہوں نے تین میچوں میں 80.50 کی اوسط سے 161 رنز بنائے ہیں جس میں ان کی دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شین واٹسن اور رائلی روسو کی شاندار اننگز کی بدولت پی ایس ایل میں مسلسل تیسری فتح حاصل کی۔ 40 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلنے والے شین واٹسن مسلسل دوسری مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔