Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں جہاں ایک طرف مختلف ٹیموں کی ایمرجنگ کیٹگری میں شامل بولرز بہترین کارکردگی دکھا کر اپنا لوہا منوا رہے ہیں وہیں دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ایمرجنگ کیٹگری میں شامل غلام مدثر مسلسل تین میچوں میں موقع ملنے کے بعد بھی متاثرکن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں غلام مدثر اپنی ٹیم کیجانب سے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے۔ انہوں نے اپنے 4 اوورز میں 11 کے اکانومی ریٹ سے 44 رنز دیے اور آخری اوور میں دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھی غلام مدثر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سب سے مہنگے بولر رہے تھے۔ انہوں نے 3.4 اوورز میں 37 رنز دیئے تھے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔ غلام مدثر نے اب تک تین میچوں میں 11.4 اوورز کیے ہیں جس میں انہوں نے 105 رنز دیے ہیں اور صرف تین وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔