Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کی مشکلات کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ پی سی بی کی جانب سے پابندی لگنے کے باعث احمد شہزاد کافی عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں حال ہی میں گریڈ ٹو ٹورنامنٹ کھیلا۔ احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے ڈرافٹ میں شامل تھے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انہیں سپلیمنٹری کیٹگری سے ٹیم میں شامل کیا۔
احمد شہزاد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابتدائی دو میچوں میں موقع دیا گیا مگر وہ فائدہ نہ اٹھا سکے۔ پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں وہ صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بھی انہوں نے محض 2 رنز اسکور کیے۔
دو میچوں میں مسلسل ناکام ہونے کے بعد احمد شہزاد کو ملتان سلطانز کیخلاف تیسرے میچ میں سے ڈراپ کر دیا گیا تھا اور ان کی جگہ احسان علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ واضح رہے احمد شہزاد پی ایس ایل کے ابتدائی دو سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلاٹینم کیٹگری میں شامل تھے جس کے بعد تیسرے سیزن میں ملتان سلطانز نے انہیں گولڈ کیٹیگری میں خریدا تھا۔