Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سلمان بٹ پی ایس ایل میں شرکت کے لیے یو اے ای پہنچ گئے۔ سلمان بٹ کو انجری کا شکار ہونے والے محمد حفیظ کی جگہ لاہور قلندرز ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے لیے روانگی سے قبل نیشل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ میں اپنی خوشی بیان نہیں کر سکتا، مجھے یقین تھا کہ مشکل وقت ختم ہونا ہے اور دوبارہ کرکٹ میں پرفارم کرنے کا موقع ضرور ملے گا۔
انھوں نے لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ کوشش ہو گی کہ پی ایس ایل میں ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں جس کے بعد باقی کرکٹ کا سوچوں گا۔
سلمان بٹ نے مزید کہا کہ آگے چل کر کیا ہوتا ہے اس کا وقت آنے پر پتہ چلے گا اور پوری کوشش ہے کہ اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دوں۔