Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شان مسعود پاکستان سپر لیگ میں اپنی "شان" نہ دکھا سکے۔ شان مسعود ملتان سلطانز کے لیے کھیلتے ہوئے تینوں اننگز میں ناکام رہے جس کا انھیں افسوس ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے میچ میں شکست کے بعد شان مسعود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین میچوں میں اچھا آغاز ملا مگر میں اسے بڑی اننگز میں تبدیل کرنے میں ناکام رہا اور ٹیم کو فائدہ نہ پہنچا سکا۔
میچ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے رنز کم بنائے اور آخری اوورز میں اچھا کھیل پیش نہ کر سکے جو ہماری شکست کا سبب بنے۔ شان مسعود نے مزید کہا کہ ہم آسانی سے 180 رنز بنا سکتے تھے اور 180 پر پہنچ جاتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔ اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ ٹورنامنٹ ابھی ختم نہیں ہوا ہماری ٹیم آئندہ ہونے والے میچوں میں کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔