Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز نے اپنا تیسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شارجہ میں کھیلا۔ ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160 رنز بنائے جس میں شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 53 رنز اسکور کیے۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آغاز سے ہی میچ پر گرفت مضبوط رکھی اور مطلوبہ ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔
شین واٹسن نے 61 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنایا اور رائلی روسو نے 67 رنز بنا کر میچ مکمل کیا۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں ملتان سلطانز نے تین میچ کھیل لیے ہیں اور اسے دو میچوں میں ناکامی ہوئی۔ اچھے رن ریٹ کی بدولت ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ ملتان سلطانز اپنا اگلا میچ کل لاہور قلندرز کیخلاف کھیلے گی۔