Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں شعیب ملک شاندار فارم میں نظر آ رہے ہیں۔ انھوں نے 3 میچز میں دو نصف سنچریاں اسکور کر لی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 54 رنز پر دو وکٹیں گر جانے کے بعد شعیب ملک وکٹ پر آئے اور اپنی ٹیم کو سنبھالا دیا۔ انھوں نے 37 گیندوں پر دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 53 رنز اسکور کیے۔
شعیب ملک کی اس اننگز نے ملتان سلطانز کا اسکور 160 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بعد میں آنے والے بیٹسمین تیز بیٹنگ نہ کر سکے اور شعیب ملک کی نصف سنچری شکست کی نذر ہو گئی۔ شعیب ملک نے کراچی کنگز کے خلاف 52 اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ناقابل شکست 31 رنز بنائے تھے۔ وہ تین میچز میں اب تک 136 رنز بنا چکے ہیں۔