Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر ان دنوں شاندار فارم میں نظر آ رہے ہیں اور اب انھوں نے ایک بڑا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں روس ٹیلر نے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیوزی لینڈ کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اسٹیفن فلیمنگ نے نیوزی لینڈ کیجانب سے ون ڈے کرکٹ میں 8,007 رنز بنائے تھے۔
روس ٹیلر نے اپنے 218ویں ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 69 رنز کی اننگز کھیل کر اسٹیفن فیلمنگ کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ روس ٹیلر 20 سنچریوں کی مدد سے 8,026 رنز بنا چکے ہیں۔ اسٹیفن فلیمنگ نے ٹویٹر پر انھیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے آپ آئندہ بھی ایسی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔