Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے انگلینڈ کے خلاف شاندار واپسی کرتے ہوئے سنچری جڑ دی اور ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب زیادہ چھکے لگانے کا شاہد آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ کرس گیل نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 129 گیندوں پر 135 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انھوں نے تین چوکے اور بارہ چھکے لگائے۔
شاہد آفریدی نے انٹر نیشنل کرکٹ میں تینوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 476 چھکے لگائے تھے جبکہ 444 انٹرنیشنل میچز میں کرس گیل کے چھکوں کی تعداد 488 پر پہنچ چکی ہے۔
اگر ان کی ایسی ہی فارم جاری رہی تو وہ اسی سیریز میں انٹرنیشنل کرکٹ میں 500 چھکے لگانے والے پہلے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ کرس گیل ون ڈے میچز میں 10 ہزار رنز کے بھی قریب ہیں اور واپسی کے بعد اپنی ٹیم کو ورلڈکپ جتوانے کے عزم کا بھی اظہار کر چکے ہیں۔