Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ شارجہ میں شروع ہو چکا ہے جہاں پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا گیا جس میں کوئٹہ نے باآسانی جیت حاصل کر کے رواں سیزن میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک کر لی۔ ڈینی موریسن نے اس میچ کے سپر اوور میں جن لمحات کا انتخاب کیا ان میں سب سے اوپر لوری ایونز کا رن آؤٹ تھا۔ ڈینی موریسن نے شعیب ملک کے چھکے کو دوسرے نمبر پر رکھا جو انھوں نے فواد احمد کو مارا تھا۔
تیسرے نمبر پر انھوں نے غلام مدثر کا آخری اوور چُنا جس میں نوجوان بولر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سپر اوور کی چوتھی گیند کے لیے ڈینی موریسن نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بیٹسمین احسن علی کا چوکا منتخب کیا۔ معروف کمنٹیٹر کے سپراوور میں محمد عرفان کی شین واٹسن کیخلاف شاندار بولنگ کو پانچواں اور رائلی روسو کی بیٹنگ کو چھٹا نمبر ملا۔