Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین کرس گیل نے دھواں دھار انداز میں ون ڈے کرکٹ میں واپسی کی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کرس گیل نے آغاز میں سست روی سے بیٹنگ کی لیکن جیسے جیسے اننگز آگے بڑھی تو وہ اپنے رنگ میں واپس آنے لگے۔
لمبے عرصے بعد ون ڈے کرکٹ میں واپسی کرنے والے کرس گیل نے جم کر انگلش بولرز کی پٹائی کی۔ انھوں نے 129 گیندوں پر 135 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جس میں 12 چھکے اور صرف 3 چوکے شامل تھے۔
کرس گیل کی اس شاندار اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو کو 361 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں انگلش بلےبازوں نے بھی کیریبین بولرز پر خوب ہاتھ صاف کیے اور مطلوبہ ہدف 49ویں اوور میں حاصل کر لیا۔