Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

International Cricket Council (ICC)

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ نہ ہونے سے متعلق کوئی اشارے نہیں ملے اور ورلڈکپ شیڈول میں تبدیلی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ گورننگ باڈی بی سی سی آئی اور پی سی بی کے ساتھ صورت حال مانیٹر کر رہی ہے۔
لندن میں ورلڈکپ کی تقریب کے موقع پر ایک انٹرویو میں ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ ورلڈکپ کا شیڈول بنایا جا چکا ہے اور اس میں تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور آئی سی سی نے کسی بھی بورڈ کو شیڈول میں تبدیلی کے حوالے سے نہیں لکھا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ وہ شائقین کے نکتہ نگاہ سے سوچتے ہیں جو یقیناََ ایسی کسی تبدیلی سے متاثر اور مایوسی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا تھا کہ یہ ضرور ہے کہ ورلڈکپ تک صورتحال کا پوری طرح جائزہ لیا جاتا رہے گا۔