Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ فور کے پاکستان میں شیڈول فائنل سمیت میچز کی آن لائن ٹکٹس کی فروخت شروع ہو چکی ہے۔ فائنل سمیت تمام میچز کے سب سے کم قیمت والے ٹکٹس آدھے گھنٹے میں ہی فروخت ہو گئے۔ 17 مارچ کو کراچی میں ہونے والے فائنل کے 500 اور 2 ہزار والے مزید ٹکٹس دستیاب نہیں ہیں البتہ فائنل میچ کے 4 ہزار اور 8 ہزار والی ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔
12 مارچ کو لاہور میں پہلے پلے آف میچ کے 500 اور ایک ہزار والے ٹکٹس بھی فروخت ہو چکے ہیں جبکہ دو اور تین ہزار والے ٹکٹس دستیاب ہیں۔
کراچی میں پلے آف اور سات مارچ کو گروپ اسٹیج کے کم قیمت والے ٹکٹس بھی فوری طور پر فروخت ہوئے۔ لاہور اور کراچی میں ہونے والے میچز کے 20 فیصد ٹکٹس آن لائن فروخت کیلئے رکھے گئے جبکہ مختلف سینٹر پر ٹکٹس کی فروخت 25 فروری سے شروع ہو گی۔