Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز کا پاکستان سپر لیگ میں ریکارڈ کچھ خاص اچھا نہیں رہا لیکن اس ٹیم کی بدولت شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل میں سنسنی خیز میچز دیکھنے کو ملے۔ 20 فروری 2017 کو پی ایس ایل ٹو کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں شارجہ کے میدان پر آمنے سامنے ہوئیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ لڑکھڑائی لیکن مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے 42 گیندوں پر 66 رنز بنا ٹیم کی کشتی سنبھالی۔
عمر اکمل کے آؤٹ ہونے کے بعد گرانٹ ایلیٹ نے اپنے کندھوں پر ذمہ داری لیتے ہوئے آخری اوور میں چھکا مار کر لاہور قلندرز کو ایک وکٹ سے میچ جتوایا تھا جس کو گزشتہ روز دو برس مکمل ہو گئے۔