Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان دشمنی میں ہواس کھو بیٹھا۔ بھارتی بورڈ نے پاکستان کو کرکٹ سے دور کرنے کے لیے آئی سی سی پر دباؤ ڈالنے کا پلان بنا لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ کیجانب سے آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم پر پابندی کے احمقانہ مطالبے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ پہلے بات صرف ورلڈکپ میں نہ کھیلنے کی تھی اور اب بھارتی حکومت کے دباؤ پر پاکستان کو ورلڈکپ سے باہر کرانے کے لیے بھی بی سی سی آئی نے تیاری شروع کی ہے۔
بھارتی آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیل کر انھیں دو پوائنٹس کیوں دیں؟ ہم انھیں ہی ورلڈکپ سے باہر کرانے کی کوشش کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 27 فروری کو دبئی میں شیڈول آئی سی سی کے اجلاس میں شدید گرما گرمی ہونے کا امکان ہے۔
بھارت کے معروف صحافی رجدیپ سردیسائی نے بھی اپنے ٹویٹ میں اس خبر کی تصدیق کی۔ بھارتی حکومت کے دباؤ میں بھارتی بورڈ پہلے ہی اپنے ہیڈ کوارٹر سے پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر اتار چکا ہے۔ بھارتی بورڈ کی یہ خواہش صرف خواہش ہی رہے گی کیونکہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کا شیڈول تیار ہو چکا ہے اور اس میں تبدیلی کا کوئی پلان نہیں ہے۔