Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز اوپنر میتھیو ہیڈن پاکستان سپر لیگ میں فاسٹ بولنگ سے متاثر نظر آ رہے ہیں۔ پی سی بی کو انٹرویو دیتے ہوئے میتھیو ہیڈن نے کہا کہ پی ایس ایل میں کوالٹی فاسٹ بولنگ کو خوب انجوائے کر رہا ہوں۔ انھوں نے لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث روف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ساتھ ہی حریف ٹیموں کے لیے خوف کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔
میتھیو ہیڈن نے کہا کہ حارث رؤف ایک ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے سامنے آئے، ایسے بہت سے بولرز ہوں گے جو سامنے نہیں آتے اور پی ایس ایل کی یہی خاصیت ہے کہ اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ کرکٹ پاکستان واپس جائے۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ وہ کبھی پاکستان نہیں جا سکے اور افسوس ہے کہ اس بار بھی مصروفیات کے باعث پاکستان نہیں جا سکوں گا۔ میتھیو ہیڈن نے کہا کہ لمبے فارمیٹ کی مقبولیت کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا تاہم یہ یقین ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ دنیا بھر میں مقبول ہو رہی ہے۔