Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پشاور زلمی کے غیرملکی کرکٹرز بھی پاکستانی اور پشاوری کھانوں کے دیوانے نکلے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے پشاور زلمی اسکواڈ کے اعزاز میں روایتی عشائیہ دیا گیا اور پاکستانی سمیت غیرملکی کرکٹرز کو پاکستانی کھانے کھلائے گئے۔ زلمی اسکواڈ کی اسپیشل ڈش دم پخت، پشاوری چپلی کباب، افغانی پلاؤ اور پشاوری کڑاہی سے تواضع کی گئی۔
کپتان ڈیرن سیمی سمیت زلمی کے تمام غیرملکی کرکٹرز پاکستانی اور پشاوری کھانوں پر انگلیاں چاٹتے رہ گئے۔ اس موقع پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستانی کھانوں کا دیوانہ تھا مگر پشاور کے کھانوں کا بھی جواب نہیں ہے۔ ڈیوڈ ملان نے مزاقاََ کہا کہ دم پخت کھانے کے بعد تو سوچ رہا ہوں کہ پاکستان ہی شفٹ ہو جاؤں۔