Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلش کرکٹر اور ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل لوری ایونز دورہ پاکستان کو یادگار بنانے کے لیے پرجوش ہیں۔ پی سی بی کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں لوری ایونز نے کہا کہ پاکستانی قوم کرکٹ کے بارے میں بہت پرجوش ہے اور میں پاکستان جانے کے لیے بے چین ہوں اور مجھے پورا یقین ہے کہ پاکستان جانے کا تجربہ شاندار رہے گا۔
انگلش بیٹسمین نے کہا کہ یو اے ای جیسے محفوظ ملک میں بھی سیکیورٹی کے اچھے انتظامات کیے گئے ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ جب ہم پاکستان جائیں گے تو اس سے بھی اچھی سیکیورٹی ہو گی۔
لوری ایونز نے مزید کہا کہ وہ بنگلہ دیش پریمیر لیگ، افغانستان پریمیر لیگ اور بگ بیش لیگ کھیل چکے ہیں مگر پی ایس ایل میں جس بولنگ کا سامنا کیا وہ ان لیگز کے مقابلے میں سب سے زیادہ مشکل ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہاں رنز بنانا بیٹسمینوں کے لیے ایک چیلنج ہے۔