Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

مقبوضہ جموں کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت تعلقات میں تناؤ پیدا ہوا تو بھارتیوں نے ورلڈکپ میں پاکستان سے میچ نہ کھیلنے کا مطالبہ کیا اور کئی بھارتی کرکٹرز بھی اس مطالبے کے حق میں بولنے لگے۔ اس کے بعد بھارت کو پی ایس ایل بھی کھٹکنے لگی اور بھارتی پروڈکشن کمپنی نے پی ایس ایل سے علیحدگی اختیار کر لی۔ بات یہیں پر ختم نہیں ہوئی۔ انتہاپسند ہندوؤں نے یہ مطالبہ بھی کرنا شروع کر دیا کہ جو غیرملکی کرکٹرز پی ایس ایل کھیلتے ہیں انھیں آئی پی ایل میں مت کھیلنے دیا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک بھارتی صارف نے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو لکھا کہ میں آپ کو اب فالو نہیں کروں گا کیونکہ آپ پی ایس ایل کھیلتے ہیں۔ ڈیرن سیمی نے اس شخص کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں، میں تمہیں بلاک کر کے تمہارا کام آسان کر دیتا ہوں۔ ڈیرن سیمی کی پاکستان سے محبت ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ حال ہی میں انھوں نے پشاور کا دورہ بھی کیا تھا۔