Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر حکومت نے ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف نہ کھیلنے کا کہا تو وہ اس میچ کا بائیکاٹ کر دیں گے۔ پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی طرف سے بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگایا گیا اور بھارتی بورڈ اس حملے کو ڈھال بنا کر ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ایک خط لکھنے کی تیاری بھی شروع کر دی ہے جس میں پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ سے نکالنے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا جو یقیناََ بھارت کی خواہش تک ہی محدود رہے گا۔ رواں سال انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر کے اولڈٹریفرڈ گراؤنڈ پر ہونا ہے۔